اسلام آبادہائیکورٹ میں پیپر لیس نظام آگیا،چیف جسٹس کی عدالت کوای کورٹ کا درجہ حاصل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت میں پیپرلیس نظام شروع کر دیا گیاہے

کورٹ روم نمبر ون میں سکرینیں نصب کر دی گئیں، آن لائن سماعتوں کے ساتھ ڈیجیٹل ریکارڈ کا استعمال بھی شروع ہو گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کو ای کورٹ کا درجہ دے دیا گیاہے۔ ڈیجیٹل اور ای کورٹ سماعتوں کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد منظور ججہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے مقدمات کی کارروائی مزید شفاف اور تیز بنانے میں مدد ملے گی، وکلا اور سائلین کو عدالتی معلومات تک آن لائن رسائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین