نیویارک(ویب ڈیسک)
ترک وزیر خارجہ خاقان فدان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر بے جا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا۔ترک وزیر خارجہ کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے امن و استحکام کی ضمانت ہے۔
نیویارک میں منعقدہ سیمینار کے دوران ترک وزیر خارجہ نے دفاعی معاہدے پر تنقید کرنے والوں کے خلاف سخت مؤقف اپنایا۔ترک وزیر خارجہ نےاتحادکےامتحان پاس کرنے کے سوال پر سابق امریکی سفیر جیمز جیفری کو مخاطب کر کے کہا کہ پچھلے پچاس سالوں کے دوران نیٹو چارٹر میں اجتماعی دفاع کے آرٹیکل 5 کا اطلاق کتنی بار ہوا ہے۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد کی پوری 50 سالہ تاریخ میں آرٹیکل 5 صرف ایک بار نافذ ہوا مگر کوئی اس کو کاغذی شیر نہیں کہہ رہا۔
ترک وزیر خارجہ نے مذیدکہاکہ نئے قائم دفاعی اتحادسے یمن کے10 سالہ طویل بحران کو فوری حل کرنے کامطالبہ نا مناسب ہے۔





























