نیویارک(ویب ڈیسک)ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہاہے کہ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں۔یہ امریکہ کوفیصلہ کرناہوگاکہ وہ اس تنازع ختم کرناچاہتاہےیانہیں۔
ایرانی صدرنےامریکی میڈیاسے گفتگو کرتےہوئےکہاہے کہ ایران کےسپریم لیڈرمکمل طورپر صحت منداورخیریت سے ہیں۔رہبرمعظم سے انکی دوبارہ ملاقات ہوئی ہے۔ایک ماہ پہلے ہونے والی ایک ملاقات 7 گھنٹے تک جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ معاملات امریکی وسط مدتی انتخابات تک لٹکے رہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ امریکی مڈٹرم الیکشنز سے پہلے ہی معاہدے پرواپس آ جائیں۔
ایرانی صدرنے کہا کہ ہم نے جنگ کا انتخاب نہیں کیا۔جنگ ہم پر مسلط کی گئی۔ہم جنگ نہیں امن کے خواہاں ہیں۔امریکہ کویہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ اس تنازع کو ختم کرنا چاہتا ہے یانہیں۔
ان کامذیدکہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور انکے خاندان کے قتل کی سازش کی بات افواہ ہے۔یہ سچ نہیں ہے۔
ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کو واپس نارمل سطح تک لانے پر تیار ہے، ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تاہم ہم یہ جانتے ہیں کہ اگر ہم پر حملہ ہوا تو ہمیں اپنا دفاع کرنا ہوگا۔ایران امریکہ کی معاشی پابندیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا۔





























