ایس آئی ایف سی نےون ونڈو سہولت کاری کا نیا نظام متعارف کرادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی سہولت کاری تیز بنانے کے لئے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف کرا دیاہے۔

نئے نظام کے ذریعے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے مسائل، درخواستوں اور تجاویز کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر حل کیا جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب کے ذریعے ملکی و غیر ملکی کاروباری افراد معلومات، رہنمائی اور سرکاری رابطے کے لئے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

درخواست جمع کرانے کے بعد سرمایہ کار اس کی پیش رفت اور تازہ ترین صورتحال کو آن لائن ٹریک بھی کر سکیں گے

اس ڈیجیٹل نظام کے تحت سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں اور علاقوں میں کاروباری سہولت فراہم کر کے درخواستوں کا جواب 48 گھنٹوں میں دیا جائے گا۔

درخواست مکمل ہونے پر ٹکٹ کو باقاعدہ طور پر بند کیا جائے گا جس سے فالو اپ کا نظام مزید مؤثر ہوگا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین