ایل این جی کی قیمت میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔اوگرا نے ستمبر کے لئے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کر دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین