اسلام آباد(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے 27ستمبرکالانگ مارچ 5اکتوبر تک ملتوی کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے طے کیاہے کہ باضابطہ اعلان محموداچکزئی اورعلامہ ناصرعباس سے مشاورت کے بعد کیاجائے گالیکن دوسری جانب محمودخان اچکزئی کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 27ستمبر کے مارچ پراچکزئی سردست ڈٹے بتائے گئے ہیں اورانکا موقف ہے کہ لانگ مارچ معینہ تاریخ پرشروع کردیاجائے چاہے اسلام آباد پانچ اکتوبرکوہی پہنچیں تاہم اس پر پی ٹی آئی کی سینئیر قیادت انہیں قائل کرنے کی کوششوں میں مصروف بتائی گئی ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نےبتایاہے کہ سیاسی کمیٹی کےاجلاس میں اس بات پرفوکس کیاگیا کہ اسوقت حالات بہت حساس ہیں لہذا لانگ مارچ کو چند دن تک ملتوی کردیاجائے جس پر فیصلہ کیاگیا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اعتماد میں کیاجائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ چئیرمین ہی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو وزیراعلی کے پی کے نے درخواست کی کہ وہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ٹیلی فون پر اس فیصلہ کے بارے میں بات کریں تاہم بیرسٹر گوہر نے سہیل آفریدی کو جوابا” درخواست کردی کہ وہ خود دونوں رہنماؤں سے اس بارے میں بات کریں جس پر اصول اتفاق کیاگیا کہ وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی خود مذکورہ دونوں رہنماؤں سے بات کریں گے۔
ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کی سینئیر اور مرکزی قیادت نے لانگ مارچ مؤخر کرنے پر اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ حالانکہ اجلاس میں شریک رہنماؤں کی اکثریت لانگ مارچ فوری شروع کرنے کے حق میں تھی تاہم پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے لانگ مارچ کومؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔پی ٹی آئی قیادت نے 5اکتوبر کے بعد اسلام آباد لانگ مارچ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی اکثریت اس حق میں تھی کہ دی ہوئی تاریخ 27ستمبر کولانگ مارچ شروع کیا جائے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاہے کہ لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان پی ٹی آئی کی سینئیر قیادت محمدخان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے ساتھ مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر کرے گی۔





























