بجلی کے بعد دال مسور،لہسن، چکن،انڈے،مٹن، بیف،دودھ، دہی اور آٹاپھرمہنگا، مہنگائی شرح 11.92 فیصدپرجاپہنچی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
پاکستان میں رواں مالی سال 2026-27 کے دوسرے ماہ ستمبر کے تیسرے ہفتے بھی بجلی کے بعد دال مسور،لہسن، چکن،انڈے،مٹن، بیف،دودھ، دہی اور آٹاپھرمہنگاہوگیاہے اورمہنگائی شرح 11.92 فیصدپرجاپہنچی۔مہنگائی میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے۔پچھلے ہفتے مہنگائی میں 0.99 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ شرح 10.64 فیصد سے بڑھ کر 11.92 فیصد تک جا پہنچی، شماریات ڈویژن نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی، 10 سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں

مہنگی ہونے والی اشیاء میں بجلی 18.76 فیصد، انڈے 2.02 فیصد، لہسن 1.57 فیصد، دال مسور 0.75 فیصد، چکن 0.72 فیصد، دال چنا 0.34 فیصد، مٹن 0.31 فیصد، بیف 0.30 فیصد، دہی 0.27 فیصد، دودھ 0.14 فیصد اور آٹا 0.11 فیصد شامل ہیں

جبکہ سستی ہونے والی اشیاء میں ٹماٹر 13.45 فیصد، آلو 8.33 فیصد، کیلا 5.66 فیصد، پیاز 2.42 فیصد، چینی 0.23 فیصد اور پٹرول 0.34 فیصد شامل ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین