اسلام آباد (ویب ڈیسک)
سول جج اسلام آباد نصیر الدین نے طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔
سول عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق درخواست پرسماعت کے دوران متاثرین کی جانب سے بیرسٹر عادل عزیز قاضی، ایڈوکیٹ حسنین حیدر تھہیم اور ایڈوکیٹ ثناء اللہ کاکڑ عدالت میں پیش ہوئے
درخواست گزاروں نے سی ڈی اے کی جانب سے زمین ایکوائر کرنے کے باوجود 28 سال بعدبھی بحالی اورری ہیبیلیٹیشن پالیسی کے تحت فائدہ نہ ملنے کامؤقف اپنایا۔ڈگری پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کا مؤقف عدالت میں پیش کیا۔
دوران سماعت سامنے آیا کہ چیئرمین سی ڈی اےسہیل اشرف مسلسل تیسری بار بھی عدالت کے نوٹس جاری ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔جس پر عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ڈگری پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیکرمذیدسماعت ملتوی کر دی کا حکم دیا۔






























