ویب ڈیسک
ٹرمپ کورواں ہفتے ایران سے مذاکرات کی توقع پیداہوگئی جبکہ آبنائے ہرمز سے 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل برآمدکئے جانیکا امریکی عہدیدار کادعوی بھی سامنے آیا ہے۔
ڈونلڈٹرمپ نے ایک مرتبہ پھرکہہ دیاہے کہ انہیں توقع ہے کہ امریکی مذاکرات کار رواں ہفتے ایران کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کودئیےگئےانٹرویو میں امریکی صدرنے کہا کہ مجھے ایران کے ساتھ مزید بات چیت کی توقع ہے۔ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں مگریہ ویسا معاہدہ نہیں ہے جو میں کرنا چاہتا ہوں۔ یہ وہ شرائط ہیں جن پر ہم شاید ایک سال پہلے متفق ہو جاتے۔
ایران کے خلاف دوبارہ فوجی حملے شروع کرنے پر غور کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرامریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اس بارے میں سوچتا رہتا ہوں ۔
انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ امریکی فوج آبنائے ہرمز سے تیل کی بڑی مقدار میں ترسیل کے لئے سہولیات اورسکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روز جنگ شروع ہونے کے بعد سے ابتک آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے۔
دوسری جانب ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے بھی صدر ٹرمپ کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کی رات آبنائے ہرمز کے راستے 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل برآمد کیا گیاہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ابتک آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے۔






























