راولپنڈی (ویب ڈیسک) علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کا آج ہونے والا فیصلہ 9 اکتوبر تک مؤخر کر دیا گیاہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے آج جمعرات کوفیصلہ سنانا تھا، تاہم عدالت نے مختصر سماعت کے بعد فیصلہ مؤخر کر دیا اور علیمہ خان کی عدالت طلبی کی درخواست مسترد کر دی۔
سماعت کے دوران وکلائے صفائی، پراسیکیوٹر اور دیگر 10 ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ وکیل صفائی فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر قانون کے مطابق اس مقدمے میں ہمارے دلائل نہ سنے گئے تو اسکے بغیر فیصلہ غیر آئینی و غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔





























