ڈیپوٹیشن پر وفاق میں تعینات صوبائی افسران کی خدمات واپس

اسلام آباد (ویب ڈیسک) طویل عرصے سے مختلف وفاقی ڈویژنز میں تعینات صوبائی افسران کی خدمات واپس لے لی گئیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کے تبادلوں کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ گریڈ 18 اور 17 کے افسران طویل عرصے سے ڈیپوٹیشن پر وفاق میں تعینات تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ ڈویژن کی سیکشن افسر مس راحیلہ فرحین کی خدمات سندھ حکومت، تنویر احمد کاکڑ کی خدمات بلوچستان حکومت، اقتصادی امور ڈویژن کے نجیب اللہ مندوخیل، صنعت و پیداوار ڈویژن کے حسن محمود اور بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے انجینئر محمد عارف کی خدمات بلوچستان حکومت کو واپس کی گئیں۔

اسی طرح انسانی حقوق ڈویژن کے محمد اشتیاق، خزانہ ڈویژن کے ڈاکٹر محمد اسماعیل حسنی، نجکاری ڈویژن کے خالد محمود، امور کشمیر ڈویژن کے دلشاد احمد جمالی، پاور ڈویژن کے رحمت اللہ کھیتران اور ملٹری فنانس ونگ کے محمد رفیع کی خدمات بلوچستان حکومت کو واپس بھجوا دی گئیں۔

جبکہ صنعت و پیداوار ڈویژن کے شہادت علی کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت اور خزانہ ڈویژن کے عبدالصبور بھٹو اور امور کشمیر ڈویژن کی راحیلہ سندیلو کی خدمات سندھ حکومت کو واپس کی گئی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین