پی ٹی آئی ایم این ایز کی تھری ایم پی او کے تحت حراست، ڈی سی اسلام آباد کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کی تھری ایم پی او کے تحت حراست کے خلاف کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو جواب داخل کرانے کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز عادل بازئی اور داوڑ کنڈی کی تھری ایم پی او کے تحت حراست کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جا سکا۔

ایڈووکیٹ جنرل آفس نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے بدھ تک مہلت دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے کہا بدھ نہیں پیر تک جواب جمع کرائیں، پیر کو میں دستیاب نہیں ہوں گا، کیس کسی دستیاب بینچ میں مقرر کیا جائے گا۔

عدالت نے کیس کی سماعت پیر 5 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین