پی ٹی آئی سے مزاکرات: عدالتوں کے معاملات پر عدالتوں نے ہی فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عدالتوں کے معاملات پرعدالتوں نے ہی فیصلہ کرنا ہے، سیاسی معاملات ٹیبل پر بیٹھ کر ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹھ کر جو بھی بات کرنا چاہیں وہ کریں، سیاسی اصولوں اور قانون کے مطابق جواب دیں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ نہیں کہ وزیراعظم کو خط لکھ سکتے ہیں مل نہیں سکتے، اس قسم کی سوچ سیاسی رواداری کا نقصان کرتی ہے۔ادھر ذرائع نے اسلام آباد ہیرالڈ کوبتایاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سمیت اپوزیشن وفد سے مزاکرات کرنے والے حکومتی عہدیداران کوہدایت کی ہے کہ صرف سیاسی امورپر بات چیت ہوگی دیگرمعاملات جن میں عدالتوں میں زیرِسماعت مقدمات بھی ہیں پر بالکل کوئی گفتگو نہ کی جائے ۔ عدالتی معاملات پر کوئی حکومتی عہدیدار پی ٹی آئی سے مزاکرات میں ایک لفظ بھی نہیں بولے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین