اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنےکے لئے سول سرونٹس کو دہری شہریت سے متعلق ڈیکلریشن ایک ہفتے میں جمع کرانے کا پابند بنا دیاہے۔ذرائع کے مطابق مقررہ مدت میں جمع نہ کرانے پر کارروائی کی وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔
ڈیکلریشن جمع نہ کرانا یا غلط معلومات دینا مس کنڈکٹ تصور ہوگا۔ افسران کو اپنی اور زیر کفالت افراد کی دہری شہریت، غیر ملکی سفری دستاویزات اور غیر ملکی شہری سے شادی کی صورت میں متعلقہ معلومات ظاہر کرنا ہوں گی۔
ڈیکلریشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوجمع کرانا ہوگا۔خلاف ورزی پر سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز کے تحت کارروائی ہوگی۔متعدد اعلیٰ افسران کی جانب سے تاحال ڈیکلریشن جمع نہ کرانے کا بھی انکشاف ہواہے جس پرچیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 2 اکتوبر 2026 کے مراسلے میں سول سرونٹس ڈسکلوزر اینڈ پروہیبیشن آف فارن اینڈ ڈوئل نیشنلٹی رولز 2026 پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ اصل مدت گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد 90 دن مقررکی گئی تھی۔





























