متعددافسران کےتقرر و تبادلے، کامران علی افضل کواضافی چارج ،کیپٹن اویس آئی سی ٹی کے سپرد
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کو سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
ڈپٹی سیکرٹری قرۃ العین فاطمہ کا کامرس ڈویژن سے داخلہ ڈویژن تبادلہ، او ایس ڈی امبر گیلانی کو سیکشن افسر داخلہ ڈویژن اور تقرری کے منتظر محمد عثمان عبداللہ کو سیکشن افسر آئی ٹی ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں تعینات PAS گریڈ 18 کے کیپٹن (ر) چوہدری اویس افضل کی خدمات اسلام آباد انتظامیہ کے سپرد کر دی گئیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔






























