پاکستان حکومت کااکاؤنٹس نظام میں 60 فیصد خالی مستقل آسامیاں ختم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان حکومت نے اکاؤنٹس شعبہ کی 60 فیصد خالی مستقل آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) نے وفاقی کابینہ کے 27 اگست 2024 کے فیصلے کی روشنی میں 60 فیصد خالی مستقل آسامیوں کے خاتمے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق رپورٹ کے پیرا 6(i) کے تحت ان آسامیوں کو ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی جو کم از کم ایک سال سے خالی چلی آ رہی ہیں، جسکا مقصد رائٹ سائزنگ اور کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد ہے۔

مراسلے کے مطابق ختم کی جانے والی آسامیوں میں وہ عہدے شامل نہیں ہوں گے جو تبادلے، پوسٹنگ یا پروموشن کے لئے مختص ہونے کے باعث خالی ہیں۔

کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے ہر کیڈر میں ختم کی جانے والی آسامیوں کو بنیادی طور پر ویکنسی روسٹر کے مطابق ابتدائی تقرری / براہِ راست بھرتی کے کوٹے سے منہا کیا جائے گا۔ تمام فنانشل ایڈوائزرز اینڈ چیف اکاؤنٹس آفیسرز کواپنے متعلقہ ویکنسی روسٹرز پر نظرثانی یا انہیں تیار کرنے اور پروموشن کیسز کو اسی کے مطابق پراسیس کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے ۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین