اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں چکن، پیاز،لہسن، دال چنا،انڈے،چاول،آٹااور ایل پی جی سمیت 20 اشیائے ضروریہ پھرمہنگی ہوگئی ہیں۔مہنگائی میں 0.21 فیصد شرح سے اضافہ ہوا۔مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری، اکتوبر کا آغاز بھی مہنگائی میں اضافے سے ہوا۔ حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.21 فیصد اضافہ جبکہ سالانہ بنیادوں پر شرح 11.53 فیصد ہو گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20 اشیاء مہنگی، 10 سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
شماریات کےاعداد و شمار کے مطابق چکن 7.25 فیصد، لہسن 1.85 فیصد، دال چنا 1.30 فیصد، ایل پی جی 1.17 فیصد، انڈے 0.72 فیصد، ایری سکس چاول 0.55 فیصد، پیاز 0.39 فیصد، واشنگ سوپ 0.33 فیصد اور آٹا 0.29 فیصد مہنگا ہوا۔
دوسری جانب چینی 1.05 فیصد، آلو 0.96 فیصد، ٹماٹر 0.51 فیصد، دال مونگ 0.63 فیصد، دال مسور 0.42 فیصد، پٹرول 0.65 فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.43 فیصد سستا ہوا۔






























