(ویب ڈیسک)
ممبئی:
بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا کی ایک حادثے میں ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ حال ہی میں اپنے کام کے سلسلے میں بالی گئی تھیں جہاں وہ حادثے کی وجہ سے زخمی ہو گئیں، تاہم ابتدائی طور پر اداکارہ کے زخمی ہونے سمیت ان کی صحت سے متعلق تفصیلات منظر عام پر لانے سے گریز کیا گیا تھا۔
مگراب نصرت بھروچا کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ بالی میں ایک حادثے کے دوران اداکارہ کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر آیا ہے جس کی سرجری کے لئے انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی واپس لایا جائے گا جہاں پر انکا باقی علاج معالجہ کیاجائے گا۔






























