اسلام آباد:پولی تھین بیگزپر پابندی 122 تاجرگرفتار، عملدرآمدہرصورت یقیننی بنایاجائے،ڈی سی کی ہدایت

01f3219b Aa2c 468e Ac2d 1f6a997946d1

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
3 اکتوبر 2026

اسلام آباد میں پولی تھین بیگز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔ ماحول دشمن پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مجموعی طور پر 122 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جاری تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 293 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط کئے گئے ہیں۔ مسلسل خلاف ورزی پر 7 دکانیں بھی سیل کر دی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے 15 اور اسسٹنٹ کمشنر رورل نے 22 افراد کو گرفتار کیا۔اسی طرح سب ڈویژن سیکرٹریٹ میں 10 اور سٹی ایریا میں 20 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے 7 جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 8 افراد کو گرفتار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر کی جانب سے 30 اور اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے متعدد افراد کو حوالات منتقل کیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ماحول دشمن پولی تھین کے استعمال پر سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نوازمیمن نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کوہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین