(ویب ڈیسک)
05اکتوبر۔2026
ایرانی جریدے نے مودی سرکار میں مسلمانوں کے خلاف منظم امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کر دیا۔
ایرانی جریدہ اے بی این اے نیوز کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے، 2025 میں 1,318 واقعات رپورٹ ہوئے۔
ایرانی جریدے کے مطابق سال 2022-23 میں مسلمانوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات کی مسماری سے 7 لاکھ 40 ہزار افراد بے گھر ہوئے۔
جریدے کے مطابق اترپردیش میں 2019 سے 2020 کے دوران سی اے اے کالے قانون کے خلاف احتجاج کرنے پر 23 مسلمان شہید اور 23 ہزار سے زائد کو گرفتار کیا گیا۔
بھارت میں مذموم سیاسی عزائم کے لیے نفرت و تقسیم اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر مظالم بی جے پی کا پرانا اور گھٹیا ہتھکنڈا ہے۔






























