راولپنڈی میں تعینات خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرپرشوہرکا مبینہ تشدد،سنگین دھمکیاں ،کمرہ میں بندرکھا،مقدمہ درج

راولپنڈی (ویب ڈیسک)
05اکتوبر۔2026

راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مسماۃ "م س” نے اپنے شوہر پر جسمانی اور نفسیاتی تشدد، سنگین دھمکیاں دینے اور کمرے میں محبوس رکھنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔جس پر تھانہ ویمن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن ملزم شوہر کوگرفتارنہیں کیاجاسکا۔

ذرائع کے مطابق مقدمے کے متن میں دو بچوں کی والدہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مسماۃ "م س” نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں گزشتہ کئی ماہ سے تشدد کا سامنا تھا۔ 2 اکتوبر کی شام شوہر نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، موبائل فون چھین لیا اور کمرے میں بند کر دیا۔

ایف آئی آر میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں اہل خانہ سے رابطے، بچوں سے ملنے اور پولیس سے مدد لینے سے روکا گیا جبکہ جان سے مارنے اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

مدعیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں اپنی جان اور جسمانی تحفظ کے حوالے سے خطرہ لاحق ہے اور انہوں نے قانونی کارروائی، طبی معائنے اور زخموں کے شواہد محفوظ کرنے کی درخواست کی ہے۔

راولپنڈی کے تھانہ ویمن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم نامزد ملزم شوہر کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین