جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ اجلاس،نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
05اکتوبر۔2026

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

ترجمان کے مطابق ریاض جانے سے پہلے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ پہنچے۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر سعودی عرب میں پاکستانی سفیر اور سعودی رائل پروٹوکول کے حکام نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور پاکستان کی امن و خوشحالی، عوام کی فلاح و بہبود، مسلم امہ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے دعا کی۔ اسحاق ڈار نے جبل احد کا دورہ بھی کیا، شہدائے احد کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مدینہ منورہ سے ریاض روانہ ہو گئے۔

اسحاق ڈار اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے متعلقہ حکام بھی شرکت کریں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

تازہ ترین