راولپنڈی پی کے ایل آئی میں لیور ٹرانسپلانٹ کے دو،کڈنی ٹرانسپلانٹ کاایک کامیاب آپریشن

راولپنڈی (ویب ڈیسک)
05اکتوبر۔2026

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) راولپنڈی میں لیور ٹرانسپلانٹ کے دو اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کا ایک آپریشن کامیاب ہونے کے بعد مزید چار مریضوں کے لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ اگلے ہفتے کئے جانے کی توقع ہے۔

بتایاگیاہے کہ مری روڈ شمس آباد کے مقام پر قائم پی کے ایل آئی میں کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹیشن کا عمل شروع کیا کردیاگیاہے۔ ٹرانسپلانٹیشن کے ہر کیس میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی سے منظوری کے بعدمیڈیکل فٹنس ہونے پر مریضوں کے کڈنی اور لیور کی ٹرانسپلانٹیشن کی جاتی ہے۔

ابھی تک ہسپتال کے پاس کڈنی ٹرانسپلانٹیشن کے 25 اور لیور ٹرانسپلانٹ کے 5 مریض زیرعلاج ہیں جنکی تمام تر کلیئرنس کے بعد مریضوں کو میڈیکل فٹنس کی بنیاد پر ٹرانسپلانٹیشن لسٹ میں شامل کردیاجائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین