راولپنڈی میں خاتون اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز پر مبینہ تشدد، ملزم شوہر پراپرٹی ڈیلرجوادعلی گرفتار،اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی (ویب ڈیسک)
05اکتوبر۔2026

راولپنڈی میں تعینات خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز مسماۂ “م س”پرمبینہ تشدد کے مقدمے میں نامزد ملزم شوہر پراپرٹی ڈیلر جوادعلی کوپولیس نے چھاپہ مارکرگرفتارکرلیا ہے۔جسے عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیاہے۔

بتایاگیاہے کی ملزم پراپرٹی ڈیلرجوادعلی کیخلاف انکی اہلیہ راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈکوارٹرزملیحہ سحر کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق خاتون افسر نے الزام عائد کیا کہ انہیں کئی ماہ سے جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

ایف آئی آرکے مطابق 2 اکتوبر کی شام شوہر پراپرٹی ڈیلرجواد علی نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔انکاموبائل فون چھین کر کمرے میں بندکر دیا اور اہل خانہ سے رابطے،بچوں سے ملاقات اور پولیس سے مدد لینے سے مسلسل روکے رکھا۔

علاوہ ازیں ایف آئی آر میں مذیدکہا گیا ہے کہ دھمکیوں اور نفسیاتی اذیت کا سلسلہ 3 اکتوبر کو بھی جاری رہاجبکہ شوہر نے انہیں جان سے مارنے اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی سنگین دھمکیاں بھی دیں۔

راولپنڈی کے تھانہ ویمن کی پولیس ٹیم نے ملزم پراپرٹی ڈیلرجواد علی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاجسے عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کاحکم جاری کردیاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین