اسلام آباد (ویب ڈیسک)
05اکتوبر۔2026
راولپنڈی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر پر تشدد کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ان کے شوہر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔
راولپنڈی کےجوڈیشل مجسٹریٹ شاہد نصیب نے خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرراولپنڈی مسماۂ “م س”پرمبینہ تشدد کے مقدمہ میں گرفتار انکے شوہر جواد علی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
اسکی اہلیہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرراولپنڈی نےتھانہ ویمن میں مقدمہ درج کرایا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ انکا شوہرجوادعلی ان پر تشدد کرتا ہے۔اس نے انکا موبائل چھین لیا۔جسمانی ونفسیاتی تشدد کرتا ہے۔انہیں کمرے میں بندرکھااور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے قراردیا کہ مقدمہ میں لگائی گئی تمام دفعات قابل ضمانت ہیں لہذا ضمانت منظورکی جاتی ہے۔ملزم کوجوادعلی 30 ہزار روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیاجاتاہے۔





























