راولپنڈی (کرائم رپورٹر)
06اکتوبر۔2026
آئی جی جیل خانہ جات کومبینہ رشوت دیتے نوٹوں سے بھرےلفافے سمیت سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کوگرفتار کرلیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک عمران برتھ نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔جس دوران ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے متعلقہ سیکیورٹی،سیفٹی اوردیگر انتظامی امور پر بات چیت کی گئی اور ملاقات کے بعد وہ چلےگئے۔
ذرائع کے مطابق وہ دوبارہ چند منٹ بعدواپس آئے اورآئی جی ملے۔ اس دوران انہوں نےنوٹوں سے بھرا لفافہ میز پر رکھ دیا جس پرآئی جی جیل خانہ جات نے مبینہ طور پررشوت قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئےسیکرٹری ہوم پنجاب اور محکمہ اینٹی کرپشن کوفوری ایکشن کی درخواست کی۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے موقع پرُپہنچ کر سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک عمران برتھ کو مبینہ رشوت کی رقم سمیت گرفتار کر لیا۔
محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے کہاہے کہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ جیل خانہ جات میں کرپشن، رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پرعملدرآمد جاری رہے گا۔





























