راولپنڈی (ویب ڈیسک) 06اکتوبر۔2026
راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے دن منگل کوبانی کے کزن قاسم کو پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کوبھی حراست میں لے لیاگیاتھا۔
پی ٹی آئی کے بانی کے کزن قاسم زمان کو اڈیالہ روڈ سے پولیس نے حراست میں لیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کوتھانہ صدر بیرونی منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے یہ واضح نہیں کیاگیا کہ انہیں کس الزام میں حراست میں لیاگیاہے۔





























