تاجرشٹرڈاون کال مسترد،اسلام آباد انتظامیہ کا پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن،218 کلو گرام ضبط،متعدد گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
08اکتوبر۔2026

وفاقی دارالحکومت کو پلاسٹک فری بنانے کے عزم کے تحت ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی روزانہ کی بنیاد پر بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے پلاسٹک بیگز کی پابندی کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو تھانے منتقل کیا گیا جبکہ مختلف کارروائیوں میں 218 کلو گرام پولی تھین بیگز ضبط کر لیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پلاسٹک بیگز کے خلاف آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پلاسٹک آلودگی سے شہریوں کو مختلف بیماریاں لاحق ہوتی ہیں، دکانداروں کو پابند بنایا جا رہا ہے کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال مکمل ترک کریں۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں اور شاپنگ کے لیے کپڑے سمیت دیگر متبادل بیگز کا استعمال کریں۔

ادھرآل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے صدر اجمل بلوچ نے پلاسٹک شاپنگ بیگز کا متبادل دئیے بغیر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کریک ڈاؤن کیخلاف آج آٹھ اکتوبر کواسلام آباد بھر کی مارکیٹس میں تین گھنٹے کے شٹرڈاون کی کال دے رکھی ہے اور انکا کہنا ہے کہ کسی صورت تاجر برادری کی ضلعی انتظامیہ کے ہاتھوں پلاسٹک شاپرز کے نام پر تذلیل برداشت نہیں کریں گے ۔

اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگانی ہے تو پہلے اسکی فیکٹریاں بند کرائی جائیں دوسرا یہ کہ تاجروں کو پلاسٹک بیگز ترک کرنے کی صورت میں اسکا متبادل فراہم کیاجائے بصورت دیگر ہم اس پابندی کو نہیں مانیں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو: جعفرآباد میں 76 کروڑ سے 45 ترقیاتی منصوبے مکمل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو...

پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے جے 30 جبوتی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 محمد یحییٰ پاکستان سے...

تازہ ترین