اسلام آباد (ویب ڈیسک)
9 اکتوبر 2026
بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثناء اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 175 الف کے شق 2 کے پیراگراف (vii) کے تحت اور سینیٹ میں قائد ایوان اور قومی اسمبلی میں قائد ایوان کی نامزدگی کے بعد ن لیگ سینیٹر رانا ثناء اللہ اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کر کے نوٹیفائی کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل پی پی پی کے فاروق ایچ نائیک اور ن لیگ کے آفتاب شیخ کمیشن کے رکن تھے جنہوں نے استعفیٰ دیدیا تھا جنکی جگہ پرمذکورہ دونوں کو کمیشن کارکن بنادیاگیاہے۔
































