وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
10 اکتوبر 2026

شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس کے جاری اعلامیہ کے مطابق شہبازشریف نے ٹیلی فون کر کے مولانا فضل و الرحمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی، وزیر اعظم کی ملاقات کی دعوت کو مولانا فضل الرحمان نے قبول کر لیا۔ ملاقات جلد متوقع ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم سے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تناؤ کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین