اسلام آباد (ویب ڈیسک)
10 اکتوبر 2026
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ 13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے کا ذمہ دار قرار دے دیاہے
انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواکے رہائشی علاقوں میں دہشتگردوں کو لا کر بسایا، یہ کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی، فارنزک لیب اور پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرنا خیبر پختونخوا حکومت کا کام تھا،جو نہیں کیا گیا،طالبان کی خواتین سے متعلق سوچ پورے خیبر پختونخوا پر مسلط کردی گئی ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے صوبے کی ترقی کے اوپر صفر وقت لگایا لیکن تخریب کاری کے لئے6،6 گھنٹے کی میٹنگ کی، 13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیے۔































