اسلام آباد (ویب ڈیسک)
10 اکتوبر 2026
وفاقی دارالحکومت میں اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے۔خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کےجاری اعلامیہ میں مذیدکہاگیاہے کہ شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ کی اجازت نہیں ہے۔ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔































