وفاقی حکومت کاخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کاقوی امکان،توثیق کےلئے سینٹ قومی اسمبلی کے اجلاس طلب

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
10 اکتوبر 2026

پاکستان حکومت کی جانب سےخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کاقوی امکان پیداہو گیا ہے۔زمہ دارذرائع نے”اسلام آبادہیرالڈڈاٹ کام” کوبتایاکہ کے پی کے میں ایمرجنسی لگانے سے متعلق ملک کے دو بڑوں نے حتمی مشاورت مکمل کرلی ہےجس میں وفاقی کابینہ کوبھی مشاورت کےعمل میں شامل کرنیکافیصلہ کیاگیاہے۔

اس سلسلے میں ہفتہ کی شام کوایوان صدر میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمدشہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اورسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیبرپختونخوا کی صورتحال پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے بھیجوائی گئی رپورٹ پربھی تفصیلی غوروخوض کیا گیاہے۔

ایوان صدرکے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ملاقات میں وزیراعظم کی معاونت نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، مشیر برائےسیاسی امورسینیٹر رانا ثناء اللہ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان، وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر سینیٹر احد چیمہ نے کی جبکہ صدر مملکت کی معاونت سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم نے کی۔

بتایاگیاہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کی اتوار گیارہ اکتوبرکووفاقی کابینہ سے منظوری لئےجانے کا امکان ہے۔اسی مقاصد کی خاطروفاقی کابینہ کا اجلاس اتوار کی صبح ساڑھے 9 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ایمرجنسی کی توثیق کے لئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سینٹ اورقومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کرلیاگیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

یونان میں غیر قانونی داخل40 پاکستانی ڈیپورٹ،اسلام آباد پہنچنے پرایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 یونان میں غیر قانونی...

تازہ ترین