اسلام آباد (ویب ڈیسک)
11 اکتوبر 2026
خیبر پختونخوا میں سول انتظامیہ کی مددکے لئے وفاقی حکومت نےپاک فوج کی تعیناتی کاحکمنامہ جاری کردیا
ہے۔
وفاقی حکومت کے جاری حکمنامہ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں پاک فوج کے دستوں اور وسائل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے 11 اکتوبر 2026 کوآرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت جاری اعلان کی مدت کے لئے پاک فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی۔
وفاقی حکومت کے جاری حکمنامہ کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کی جان و مال اور سرکاری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانا ہے،خیبر پختونخوامیں امن وامان اور شہریوں کے تحفظ کے لئے پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔
وفاقی حکومت کے جاری حکمنامہ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا، جی ایچ کیو کے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سے مشاورت کے بعد تعینات کئےجانے والے فوجی دستوں اور وسائل کی تعداد کا تعین کریں گے۔
































