پشاور (ویب ڈیسک)
19 اکتوبر 2026
خیبرپختونخوا میں ایک خاتون افسر رات کے وقت فیلڈ میں ڈیوٹی پر موجود رہیں
چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور قرۃ العین وزیر نے ملازمین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نالے صاف کروں گی۔یہ میرا کام ہے مجھے اس پر کوئی شرم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میری ذمہ داری ہے۔مجھے سب معلوم ہو گیا کہ کون کتنا کام کر رہا ہے، مجھے فیلڈ میں جانے پر مجبور نہ کریں، میں فیلڈ میں چلی گئی تو پھر معطلی اور تبادلے کروں گی۔
سی ای او نے واضح کیا کہ سب کو گھر بھجوادوں گی،اگر یہ پیغام دوبارہ ملا کہ شکایت پر جواب نہیں دیا گیا تو رات کے تین بھی بج جائیں تو پھر بھی آپ کام کریں گے۔

































