اسلام آباد (ویب ڈیسک)
6 نومبر 2026
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی مفتی ابرار سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے شوکاز نوٹس جاری کردئیےہیں۔مفتی ابرار کے خاندان اور ساتھیوں سے منسوب ال عفو منظم کی تین متعلقہ کمپنیوں کے ملکیتی ریکارڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی نے مفتی ابرار سے منسوب سجاد ٹریولز، ال رحاب انٹرنیشنل اور شکر الفیضان ٹریولز کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔ ان کمپنیوں کو حقیقی مالکان کی معلومات جمع نہ کرانے پر وضاحت طلب کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
مفتی ابرار سے منسوب شکر الفیضان ٹریولز کو کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت قانونی تقاضوں کی مبینہ عدم تعمیل پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
مفتی ابرار سے منسوب ال رحاب انٹرنیشنل کو سال 2023 کے لیے حقیقی مالکان کی مطلوبہ معلومات جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری ہوا ہے۔
مفتی ابرار سے منسوب سجاد ٹریولز اینڈ ٹورز کو حقیقی مالکان کا مطلوبہ ریکارڈ جمع نہ کرانے پر ایس ای سی پی نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
ایس ای سی پی نے مفتی ابرار سے منسوب تینوں حج ٹور کمپنیوں کو 14 روز میں وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی ہے بصورت دیگر مذید قانونی کارروائی کاعمل شروع کردیاجائےگا۔































