اسلام آباد (ویب ڈیسک)
6 نومبر 2026
حکومت پاکستان اورترکیہ کے درمیان لائیواسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ترکیہ کی تکنیکی معاونت سے پاکستان منہ کھر بیماری سے بچاؤ کی ویکسین مقامی سطح پر تیار کرے گا۔
پاکستان کے وزیر برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین اور ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی، مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری اور تکنیکی تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مجوزہ پروگرام کے تحت پاکستان نے 100 افراد کی تربیت کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں 30 افراد کو ترکیہ بھیجا جائے گا۔
حکام کے مطابق مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری اور جانوروں کی بہتر صحت سے بیماری سے پاک زونز کے قیام اور گوشت کی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔































