راولپنڈی (ویب ڈیسک)
7 نومبر 2026
مریم نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق راولپنڈی میں خواتین کے لیے پنک ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر لیاقت روڈ پر پنک بازار کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
خواتین کو پنک بازار باعزت روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ خواتین کومعاشی طور پر خودمختار بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا یہ اہم اقدام ہے۔ راولپنڈی کی ہر تحصیل کی سطح پران بازاروں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
پنک بازار میں خواتین کو محفوظ اور سازگار ماحول میں کاروباری سرگرمیوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ خواتین کی تیار کردہ اشیاء کی فروخت کے لیے خصوصی بازار قائم کیا گیا ہے۔
خواتین کی جانب سے پنک بازار کے قیام پر وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔ خواتین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
خواتین نے کہا کہ پنک بازار کا قیام خواتین کی معاشی خودمختاری کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ خواتین نے پنک بازار کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔































