اسلام آباد (ویب ڈیسک)
7 نومبر 2026
شعبہ بلڈنگ کنٹرول ونگ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں مولانافضل الرحمان کے مدارس کی عمارتوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تعمیراتی ضوابط کی خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کردئیے ہیں۔
شعبہ بلڈنگ کنٹرول ونگ سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مدرسہ اختر العلوم کو منظور شدہ نقشے کے بغیر تعمیرات پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔
شعبہ بلڈنگ کنٹرول ونگ سی ڈی اے نے مدرسہ اختر العلوم کی انتظامیہ کو 15 روز میں عمارت کا منظور شدہ نقشہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
شعبہ بلڈنگ کنٹرول ونگ سی ڈی اے نے تعمیراتی قوانین کی عدم تعمیل پر متعلقہ عمارتوں کو سیل کرنے سمیت قانونی کارروائی سے خبردار کر دیا ہے۔
شعبہ بلڈنگ کنٹرول ونگ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کر کے مقررہ مدت میں اصلاحی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے بصورت دیگر مذید ایکشن ہوگا۔































