گورنرخیبرپختونخوا کاپشاورتالاہور براہ راست فضائی سروس کا اعلان

پشاور (ویب ڈیسک)
7 نومبر 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 9 نومبر سے پشاور تا لاہور براہ راست فضائی سروس کا اعلان کر دیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے عوام کےلئے گورنر فیصل کریم کنڈی کی طرف سے ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔

گورنرکے پی کےفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یوم اقبال کے موقع پر پشاور سے لاہور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ساؤتھ ایئرویز کے تعاون سے پشاور اور لاہور کے درمیان فضائی رابطہ بحال کیا جا رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور سے لاہور کا فضائی سفر تقریباً 50 منٹ سے ایک گھنٹے میں طے ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ابتدائی طور پر پشاور، لاہور روٹ پر ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان، دیر، چترال اور پاراچنار کےلئے بھی فضائی سروس شروع کرنے پر کام ہورہاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین