اڈیالہ روڈ پرخاتون اینکر پرسن گھر میں قتل، قاتل شوہرگرفتار ابتدائی بیان ریکارڈ

راولپنڈی (ویب ڈیسک)
8 نومبر 2026

راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر پسند کی شادی کاخوفناک اڈراپ سین ہوگیا۔خاتون اینکر پرسن ربیعہ احسن کوگھر میں قتل کردیاگیاہے۔پولیس نےقاتل شوہر احسن کو گرفتارکرکے ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کرلیاہے۔

بتایاجاتاہے کہ مقتولہ کاخاوند ملزم احسن اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن میں گریڈ18کاآفیسر ہے۔

مقتولہ کی 2 بیٹیاں ہیں۔ مقتولہ اینکر پرسن کا اسلام آباد میں اپنا سیلون بھی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ربیعہ اور احسن نے پسند کی شادی کی تھی۔ دونوں میاں بیوی میں کسی قسم کی ناچاقی نہیں تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے وقت مقتولہ کی ماں اور بہنیں بھی موجود تھیں۔

ملزم نے ابتدائی بیان میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حادثاتی طور پر گولی چلی جو ربیعہ کو جا لگی۔

پولیس کے مطابق مذیدتفتیش جاری ہے جس میں ٹھوس شواہد کوبنیادبناکرآگے بڑھایا جارہاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین