راولپنڈی میں اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کامقدمہ واپس لینے کی خبر کی تردید

  • راولپنڈی (ویب ڈیسک)
    9 نومبر 2026

معروف اینکرپرسن ربیعہ احسن کےراولپنڈی میں قتل کے مقدمے کے مدعی،انکے بھائی خرم احمد نے کیس واپس لینے کی خبر کی تردید کر دی ہے۔

جائے وقوعہ پر میڈیا نمائندوں سے آف کیمرہ گفتگو میں خرم احمد نے کہا کہ ان سے منسوب خبر درست نہیں۔ خاندان نے مقدمہ واپس لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

خرم احمد نے بتایا کہ واقعے کے وقت وہ راستے میں تھے۔ گھر سے فون آیا تو انہیں بتایا گیا کہ ربیعہ قتل ہو گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ربیعہ کی دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی والدہ شدید صدمے میں ہیں اور کل سے اب تک وہ اپنی والدہ سے مل بھی نہیں سکے۔

خرم احمد کے مطابق گھر کے ملازم نے پولیس کو بتایا تھا کہ گولی بیڈ روم میں چلی۔ پولیس ملازم کو اپنے ساتھ لے گئی تھی اور بعد میں اسے چھوڑ دیا۔

خرم کا کہنا تھا کہ ان کی بہن اور بہنوئی ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے۔ خاندان کو اب تک پوری طرح معلوم نہیں کہ کمرے میں کیا ہوا۔ پولیس تفتیش کر کے انہیں بتائے کہ ان کے بہنوئی سے کیا ہوا۔

خرم احمد نے کہا میں اپنی بہن کا ناحق قتل کیسے معاف کر دوں۰۰۰؟

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین