پاکستان میں پیٹرول 8 اور ڈیزل 7 روپے سستا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11نومبر2026

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیاہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر 2026 سے ہوگا۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتیں وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت مقرر کی گئی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین