راولپنڈی (ویب ڈیسک)
12 نومبر 2026
پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ملاقات تین چار گھنٹے جاری رہی، جس میں بشریٰ بی بی بھی موجودتھیں۔انہوں نے کہا کہ بانی سے ان کی صحت اور مقدمات پر بات ہوئی ہے۔ کل ہم ملاقات کی تفصیل لکھیں گے۔یہ سب آپ کے سامنے آشکار ہو جائے گا۔
سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ بانی کابلڈپریشر اور آنکھ کا معاملہ ہے۔ بانی کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی کا ارادہ مضبوط تھا اور وہ مستعد تھے۔اتھائیسویں ترمیم پر بات ہوئی ہے لیکن اس پر بات نہیں کروں گا۔
ملاقات طویل کیوں ہوئی یہ تو جیل والوں سے پوچھیں۔ عدالت نے کہا تھا ملاقات ایک گھنٹے سے کم نہیں ہونی چاہیے،زیادہ ہو تو کوئی بات نہیں۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی سے ملاقات سیر حاصل رہی۔تمام معاملات پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔































