پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (1 اگست 2025): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98واں یوم تاسیس پر چینی حکومت، عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دی۔

یوم تاسیس کے موقع پر مریم نواز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کیلیے کردار قابل تحسین ہے اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں، دونوں ممالک کا دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے، پاک چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد، تربیتی تعاون اور دفاعی اشتراک وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت دوست ملک کے ساتھ صنعتی ترقی، ماحولیات، زراعت اور تعلیم میں مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کیلیے پُرعزم ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین