راولپنڈی (ویب ڈیسک)
10 اکتوبر 2026
راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔جسکے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 8 نومبر تک ایک ماہ کے لئے کیا گیا ہے۔دفعہ 144 کا نفاذ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیاہے۔
ضلع بھر میں 5 یا زائد افراد کےاجتماعات، جلسے،جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی، اسلحے کی نمائش، اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر پر بھی پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ، کیل، ڈنڈے، غلیل، بال بیئرنگ، پٹرول بم، دھماکہ خیز مواد اور تشدد کے لئے استعمال ہونےوالی دیگر اشیاء لےجانے پر پابندی ہوگی۔ضلع بھر میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور ڈرونز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

































