پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام

وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نےکہا ہے کہ 5 اگست 2019ء بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کا سیاہ دن ہے۔

وزارت انسانی حقوق سے جاری بیان کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اب بھی بدترین محاصرے، بلیک آئوٹ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ظلم پر خاموشی اختیار نہ کرے جو ظلم کی حمایت کے مترادف ہے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عالمی فورمز پر بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی، امن اور انصاف کی جدوجہد میں پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین