’اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے دوٹوک کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا فلسطین کا جو مؤقف ہے عالم اسلام کو ان کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

اےآر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ فلسطینیوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کی معلوم تاریخ میں مثال نہیں ملتی اگر کسی پر اتنا ظلم ہوا بھی ہے تو فلسطینیوں کی طرح مزاحمت نظر نہیں آئی۔

راناثنااللہ نے کہا کہ دنیا نے صرف بیانات کے علاوہ فلسطینیوں کیلئے کیا کچھ کیا ہے؟ پاکستان کو فلسطینیوں کے مؤقف کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے فلسطینی جو بھی مؤقف اختیار کریں ہمیں ان کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے، فلسطینی قوم ظلم کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے اسلامی دنیا کو اپنے مؤقف کو فلسطین کے پلڑے میں ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے واضح کہا کہ حکومت کا یہ ہی فیصلہ ہے خیبرپختونخوا حکومت کو نہیں گرایا جائے گا اب تک یہ ہی فیصلہ ہے کہ کےپی میں گورنر راج یا عدم اعتماد نہیں لائی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سسٹم میں رہ کر جدوجہد اور اپنے مؤقف کی کوشش کرے، بُرے وقت تمام پارٹیوں پر آتے ہیں پی پی اور ن لیگ پر بھی آیا تھا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے سسٹم میں رہ کر جدوجہد کی ہے اگر پی ٹی آئی سسٹم سے نکل کر جدوجہد کرنا چاہتی ہے تو باقاعدہ اعلان کرے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین