مودی سرکار کی ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز، براہموس میزائلز خریدنے کی تیاری

 جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز اور براہموس سپر سونک کروز میزائلز خریدنے کی تیاری کر لی۔

مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ مہلک ہتھیاروں کا مجموعہ تشکیل دینا اس کی آپریشنل تیاریوں میں ناکامی کا اعتراف ہے۔

یہ ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی پاکستان کے ہاتھوں بڑی تباہی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔ جنگی ہتھیاروں کی بھر مار کر کے مودی سرکار پاکستان پر ایک بار پر جارحیت کی تیاری میں مشغول ہے۔

دی ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے 87 ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز اور 110 سے زائد براہموس سپر سونک کروز میزائلز کی خریداری کی منظوری دے دی۔

جنگی سازو سامان کی مجموعی طور پر مالیت 67 ہزار کروڑ روپے بنتی ہے، بھارتی فوج کیلیے تھرمل امیجر پر مبنی ڈرائیور نائٹ سائٹ کی خریداری کی منظوری بھی دی گئی۔

بھارتی بحریہ کیلیے خود مختار سطحی جہاز، براہموس فائر کنٹرول سسٹم اور لانچر اور بھارتی فضائیہ کیلیے ماؤنٹین ریڈار کی خریداری اور سپائڈر ہتھیار کے نظام کی اپگریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن سندور میں ہوا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کی کمی محسوس کی گئی۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین