اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر مکمل قبضے کی منظوری دے دی

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی تجویز پر فلسطین کے شمال میں واقع غزہ شہر کے مکمل قبضے کی منظوری دے دی۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج غزہ شہر کے علاقوں سے باہر شہری آبادی کو انسانی امداد فراہم کرتے ہوئے قبضے کی تیاری کرے گی۔

اسرائیلی حکومت کے دو ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ سکیورٹی کابینہ کی کسی بھی قرارداد کو اب مکمل حکومتی کابینہ سے منظوری درکار ہوگی۔

غزہ شہر پر قبضہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی سرزمین پر اپنی جنگ میں ایک بڑے اضافے کی نشاندہی ہے اور ممکنہ طور پر دسیوں ہزار بھوک سے نڈھال فلسطینیوں کو جبری بے گھر ہونا پڑے گا جو قحط کے حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Axios نیوز کے صحافی بارک راوید نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اس آپریشن میں 7 اکتوبر تک غزہ شہر سے مرکزی کیمپوں اور دیگر علاقوں میں تمام فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی شامل ہوگی۔

اسرائیلی حکام نے بتایا کہ غزہ شہر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مزاحمت کاروں کا محاصرہ کیا جائے گا اور زمینی کارروائی بھی کی جائے گی۔

گزشتہ روز سکیورٹی کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل غزہ کا کنٹرول سنبھال لے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین